بالی ووڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر میں اب تک 80 فلموں میں کام کیا ہے۔ان 80 فلموں میں سے زیادہ تر فلمیں کامیاب رہی ہیں۔ جو فلمیں ناکام بھی ہوئیں، فلمی شائقین ان فلموں کو بھی فلاپ کہتے نظر نہیں آتے۔شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر میں ہر طرح کے کردار ادا کیے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں منفی کردار ادا کرکے کیرئیر کو خطرے میں ڈالنے کا رسک بھی لیا۔یہاں ہم بات کریں گے شاہ رخ خان کی ایک ایسی فلم کے بارے میں جس کو لیکر ایک طرف شاہ رخ خان بھی بہت مایوس ہوئے تو ان کے مداحوں کو بھی افسردگی کا سامنا کرنا پڑا۔سال 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم را ون میں شاہ رخ خان کے علاوہ کرینہ کپور، ارجن رامپال جیسے بڑے نام شامل تھے۔یہ فلم 130 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے بنائی گئی لیکن محض 114 کروڑ روپے کا بزنس ہی کرسکی۔فلم میں تھری ڈی اور وی ایف ایکس ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا جو اس سے قبل بالی وڈ میں نہیں کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی