i شوبز

فلم میمی کے جذباتی سین کے دوران خود پر قابو نہ رکھ سکی' کریتی سینن کا انکشافتازترین

January 14, 2025

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ فلم میمی کے ایک جذباتی سین کی شوٹنگ کے دوران وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ کٹ کے بعد بھی روتی رہیں۔ اداکارہ نے اس فلم میں ایک سروگیٹ ماں کا کردار ادا کیا، جس کے لیے انہیں پہلا نیشنل ایوارڈ ملا۔کریتی سینن نے حالیہ پوڈکاسٹ میں فلم کے دوران پیش آنے والے جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا میرے لیے یہ سب سے خاص سین تھا، جہاں آئینے کے سامنے میں پائوڈر لگاتی ہوں، پھر ہر چیز پھینک دیتی ہوں، اور پوسٹرز پھاڑ دیتی ہوں۔ یہ ایک مختصر سین تھا لیکن اس میں دل سے جذبات ڈالنا پڑا۔ پہلی بار ایسا ہوا کہ کٹ کے بعد بھی میں روتی رہی۔کریتی سینن کی متاثر کن اداکاری نے ناظرین کے دل جیت لیے اور انہیں کئی بڑے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان میں نیشنل ایوارڈ اور فلم فیئر کریٹکس بیسٹ ایکٹرس ایوارڈ شامل ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی