i شوبز

فلم خوبصورت کے 10سال مکمل ہونے پر سونم کپور کی پوسٹ وائرلتازترین

September 19, 2024

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ اپنی فلم خوبصورت کی ریلیز کے 10 سال مکمل ہونے پر اسپیشل پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بناد ی۔فواد خان نے 2014 میں بالی وڈ فلم خوبصورت میں ڈیبیو دیا تھا جس میں ان کے ساتھ سونم کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا اور دونوں کی جوڑی ایک ہی فلم سے سب کے دل جیت گئی۔19 ستمبر 2014کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم خوبصورت کی ریلیز کو 10 سال مکمل ہوچکے ہیں اور اسی خوشی میں صونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔پوسٹ میں فلم کا آفیشل ٹریلر شامل ہے جس میں فلم کے چند یادگار سینز دیکھے جاسکتے ہیں جن میں متعدد میں سونم اور فواد خان کی جادوئی کیمسٹری بھی نظر آئی۔پوسٹ کے کیپشن میں سونم کپور نے لکھا کہ مجھے ملی کا کردار نبھائے ہوئے 10 سال بیت گئے ہیں، اور میں آج بھی کئی وجوہات کی وجہ سے ملی ہی ہوں۔انہوں نے اپنی بہن و فلم کی پروڈیوسر رہیا کپور کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ'اس شاندار فلم سے جڑی تمام یادوں کیلئے میں ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی