i شوبز

فلم یارانہ کے گانے سارا زمانہ کی شوٹنگ کے دوران بجلی کے جھٹکے لگے، امیتابھ بچنتازترین

September 26, 2024

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کون بنے کروڑ پتی سیزن 16 میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں 1981 کی فلم یارانہ کے گانے، سارا زمانہ کی فلم بندی کیلئے بجلی کے جھٹکے لگے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گانا کولکتہ کے نیتا جی سبھاش چندرا اسٹیڈیم میں رات کے وقت شوٹ کیا گیا تھا کیونکہ اس زمانے میں دن کے اوقات میں پرستار بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے تھے۔انہوں نے اپنے آئیکونک لباس الیکٹرک جیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا اس وقت ٹیکنالوجی زیادہ ایڈوانس نہیں تھی، لہذا جیکٹ کی روشنیوں کو بجلی سے منسلک ایک تار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا اور اپنے جسم کے گرد روشنیوں کی پوری تار لپیٹ رکھی تھی جبکہ انکی ٹانگ کے پیچھے سے تار میں سوئچ بورڈ میں لگا ہوا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ پھر جیسے ہی بجلی چلی، میں نے ناچنا شروع کر دیا لیکن اس لیے نہیں کہ میں ناچنا چاہتا تھا بلکہ مجھے بجلی کے جھٹکے لگ رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی