بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے اِن دنوں طلاق کی افواہوں کے سبب خبروں میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں سنجے دت نے بتایا کہ انہوں نے ایشوریا کو پہلی بار مشروبات کے کسی اشتہار میں دیکھا تھا اور وہ انکی خوبصورتی سے بیحد متاثر ہوئے تھے۔سنجے دت نے بتایا کہ انہوں نے ایشوریا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے ماڈلنگ کیرئیر میں ہی آگے بڑھتی رہیں اور فلم انڈسٹری میں نہ آئیں۔سنجے دت کا ماننا تھا کہ فلم انڈسٹری کی ڈیمانڈ اور چیلنجز کی وجہ سے ایشوریا کی دلکش خوبصورتی اور معصومیت ماند پڑ جائے گی، یہاں کوئی 2 قدم اوپر چڑھے تو 500 لوگ اسے واپس نیچے کھینچنے کیلئے موجود ہوتے ہیں۔ایشوریا نے سنجے دت کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا تھا تاہم ان کی رائے تھی کہ آپ اپنی زندگی میں جتنی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اتنے ہی مضبوط بن جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی