i شوبز

فیصل قریشی نے بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ بتا دیتازترین

March 18, 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ بتا دی۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ایک بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا جس نے مجھے بہت عزت دی اور میرے ساتھ بھارتی مداحوں کے پیغامات بھی شیئر کیے۔اداکار نے کہا کہ بھارتی صحافی نے مجھ سے اپنی اہلیہ کے لیے آٹوگراف بھی لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری کچھ بھارتی مداحوں سے بھی بات ہوئی جنہوں نے مجھے بتایا کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کے بہت سارے مداح ہیں۔فیصل قریشی نے بتایا کہ بھارتی مداحوں کے مطابق پاکستانی ڈرامے فیملی کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں کیونکہ ہم ایک حد تک رومانوی مناظر دکھاتے ہیں اور ہمارے ڈراموں کی کہانیاں بھی بھارتی ڈراموں سے بہتر ہیں اور اس کے علاوہ ہمارے ڈرامے جلدی ختم بھی ہو جاتے ہیں انہیں بھارتی ڈراموں کی طرح بلا وجہ کھینچ کر طویل نہیں کیا جاتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی