معروف اداکار،ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ فیروز خان کو اسٹار بنانے میں انکا بڑا ہاتھ ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران میزبان کے سوال کے کے جواب میں یاسر نواز نے ڈراما سیریل چپ رہو جو کہ فیروز خان کا ڈیبیو پراجیکٹ تھا' ان کے اسسٹنٹ نے انہیں مشورہ دیاتھا کہ انکی نظر میں ایک نیا لڑکا ہے جو اداکارہ حمیمہ ملک کا بھائی ہے یہ سن کر یاسر نے اپنے اسسٹنٹ کو کہا کہ فیروز کا نمبر ڈھونڈو اور انہیں کہو کہ مجھے کال کریں۔یاسر نواز نے بتایا کہ اسی دن فیروز میرے گھر آیا اور تقریبا بیس سے پچیس منٹ ہماری اسی موضوع پر گفتگو ہوئی بعد میں نے فیروز کو ڈراما چپ رہو کیلئے کاسٹ کرلیا' فیروز کا کردار اور یہ ڈراما دونوں ہی ہٹ ہوگئے اور یہ فیروز خان کے شاندار کیریئر کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی