i شوبز

فیروز خان کی نئی فیملی فوٹوز توجہ کا مرکز بن گئیںتازترین

October 22, 2024

معروف اداکار فیروز خان کے بچوں سلطان اور فاطمہ کیساتھ انکی دوسری اہلیہ زینب کی محبت سے پیش آتے ہوئے لی گئیں تصاویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔چند ہفتوں قبل فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا تھا جس کے سبب یہ قیاس آرئیاں کی جارہی تھیں کہ شاید دونوں کی طلاق ہوگئی ہے لیکن پھر فیروز خان نے زینب کو دوبارہ فالو کیا اور اب دونوں کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔زیرِ گردش تصاویر کچھ فیروز خان نے انسٹاگرام پر شیئر کیں تو کچھ انکی دوسری اہلیہ زینب نے سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔وائرل تصاویر میں ڈاکٹر زینب کو فیروز خان کی پہلی اہلیہ سے بچوں کو گود میں لیے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔دیگر تصاویر میں زینب کو فیروز خان کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے تو ایک تصویر میں فیروز خان کی والدہ کے ساتھ ٹوئننگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی