معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کو لے کر ہونے والی تکرار میں اداکارہ مشی خان بھی کود پڑیں۔فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے، لیکن انہوں نے ڈاکٹر زینب سے شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا۔علیزا سلطان خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ذکر کیا کہ جب بھی بچے بیمار ہوتے ہیں، فیروز خان انہیں واپس ان کے پاس بھیج دیتے ہیں۔علیزا نے لکھا کہاور جب بچے بیمار ہوتے ہیں تو وہ انہیں میرے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ اس کے جواب میں فیروز خان نے علیزا پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اٹینشن سِیکر یعنی توجہ حاصل کرنے والی قرار دیا۔ فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ اٹینشن چاہیے؟ اسٹار بنادوں؟پاکستان کی ایک مقبول ترین سیلیبرٹی اور کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کرنے والی مشی خان نے بھی فیروز خان کے علیزا سلطان کے بارے میں دیے گئے طنزیہ بیان پر ردعمل دیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ایک اسٹار اللہ کے فضل سے بنتا ہے، انسانوں سے نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی