i شوبز

فہد مصطفی ڈرامے میں سیاہ بنیانپہن کر پھنس گئےتازترین

September 26, 2024

ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں فہد مصطفی کا سیاہ منفرد بنیان پہننا سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ بحث چھیڑ گیا۔ ڈرامے کی 22ویں قسط میں فہد مصطفی کچھ ایسا پہنے نظر آئے کہ سب دنگ رہ گئے اور وہ مداح جو فہد مصطفی کے فیشن کی نقل کر رہے تھے شش و پنج میں پڑ گئے کہ اب کیا کریں۔دراصل 22ویں قسط کے اختتام اور 23ویں قسط کے آغاز میں دکھائے گئے سین میں فہد مصطفی سیاہ بنیان پہنے نظر آئے جس کو دیکھ کر کچھ دیر تک ناظرین یہ سمجھتے رہے کہ شاید غربت دکھانے کیلئے فہد مصطفی کے بنیان کا ایک اسٹریپ پھٹا ہوا ہے لیکن سوشل میڈیا کے دور میں کوئی بات چھپ ہی کہاں سکتی ہے اور ایسے میں اس سیاہ بنیان کی حقیقت بھی نہ چھپ پائی کہ یہ مردوں کا بنیان نہیں بلکہ خواتین کا ٹاپ ہے۔ اس ماحول میں خود فہد مصطفی نے انسٹاگرام اسٹوی کی مدد لی اور معاملے کی حقیقت سے سب کو آگاہ کیا۔فہد مصطفی نے وائرل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مردوں کے کلاتھنگ برانڈ زیڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟زیڈ کے انسٹاگرام پیج پر فہد مصطفی کا 22ویں قسط میں پہنا گیا ٹینک ٹاپ دیکھا جاسکتا ہے جو کسی خاتون نے نہیں بلکہ مرد ماڈل نے پہنا ہوا ہے۔سوشل میڈیا صارفین فہد مصطفی کی جانب سے ملنے والی وضاحت کے بعد اب پرسکون ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی