i شوبز

فہد مصطفی کو بریانی کا کاروبار کرانا چاہتا تھا ، والد صلاح الدین تنیوتازترین

November 08, 2024

مقبول اداکار فہد مصطفی کے والد سینیئر اداکار صلاح الدین تنیو نے واضح کیا ہے کہ وہ ماضی میں بیٹے کو بریانی کا کاروبار کرانا چاہتے تھے۔ ایک انٹرویو میں فہد مصطفی کے والد سینئر اداکار صلاح الدین تنیو نے بتایا کہ وہ بیٹے کو بریانی کی بہت بڑی فرنچائز خرید کر دے رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک فہد مصطفی اداکاری نہیں کرتے تھے اور ایسے نہیں تھے، جیسے آج ہیں، اس لیے وہ انہیں بریانی کے کاروبار میں لگانا چاہتے تھے۔انہوں نے بیٹے فہد مصطفی کے مقبول ڈرامے کبھی میں کبھی تم بارے کہا کہ بطور والد ان کے لیے فخر کا مقام ہے، جتنی خوشی انہیں ہوئی ہے، اتنی خوشی کسی اور کو نہیں ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی میں کبھی تم کی تمام قسطیں دیکھیں اور انہیں ڈراما دیکھ کر مزہ آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی