اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفی کی جانب سے اپنے گیم شو میں حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے گوہر رشید اور کبری خان سے اگلے سال اولاد کی فرمائش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔حال ہی میں دونوں اداکاروں نے گیم شو میں شرکت کی تو فہد مصطفی نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے مزاحیہ انداز میں آئندہ سال اولاد کی فرمائش کی۔گیم شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران فہد مصطفی نے کبری خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر گوہر رشید کو ابھی سے بچوں کا شوق ہو چلا ہے۔فہد مصطفی نے بات کو جاری رکھتے ہوئے گوہر رشید کی جانب دیکھا اور کہا کہ انشا اللہ اگلے سال ہم خوشخبری سنیں گے۔میزبان کی فرمائش اور خواہش پر گوہر رشید نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ انشا اللہ۔فہد مصطفی کی فرمائش پر کبری خان نے شرماتے ہوئے پریشان نظر آنے کی اداکاری بھی کی، تاہم وہ ان کی بات پر مسکراتی رہیں۔فہد مصطفی کی جانب سے نوبیاہتے جوڑے سے ایک سال کے اندر اولاد کی فرمائش پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ساتھ ہی پروگرام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی