پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر جو جلد ہی پاکستانی پہلی سائنس فکشن فلم عمرو عیار میں دکھائی دیں گے اب امریکی ویب سیریز میں بھی سپر ولن کے طور پر دکھائی دیں گے۔امریکی شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق فاران طاہر کو ڈزنی پلس کی ویب سیریز وژن کوئیسٹ میں سپر ولن کے کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا۔ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ ٹی وی سیریز کی شوٹنگ کافی عرصے سے جاری ہے، جس میں مارول سائنس فکشن فلموں کے کئی کردار دکھائی دیں گے۔مذکورہ ویب سیریز میں فاران طاہر ٹین رنگز نامی گینگ کے لیڈر کے کردار میں دکھائی دیں گے اور ان کے کردار کا نام رضا ہوگا جو کہ انہوں نے 2008 کی سائنس فکشن فلم آئرن مین میں ادا کیا تھا۔یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویب سیریز کب تک ریلیز کی جائے گی، تاہم ابھی اس کی شوٹنگ جاری ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ویب سیریز کو رواں برس کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی