i شوبز

درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھنے پر میرا پر برطانیہ داخلے پر پابندی لگی، بہن میراتازترین

February 18, 2025

فلمسٹار اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس کے مطابق ان کی بہن نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھی تھی، اس وجہ سے بھی ان پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد کی گئی۔اداکارہ میرا کی والدہ نے بھی گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ ان کی بیٹی پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد تھی جو کہ اب مکمل ہوچکی۔اب اداکارہ کی بہن نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی بہن نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھ دی تھی، جس وجہ سے بھی ان پر پابندی لگی۔شائستہ عباس کا کہنا تھا کہ میرا نے خاندان کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیں والد کئی دہائیاں قبل انتقال کر گئے تھے، والد کی وفات کے بعد میرا نے گھر کے اخراجات اٹھائے اور تمام بہن اور بھائیوں کو اچھی تعلیم کے لیے لندن منتقل کیا۔ان کے مطابق 10 سال قبل درخواست فارم میں میرا کی جانب سے غلط انگریزی لکھنے کی وجہ سے بھی ان پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی