گلوکار و اداکار فرحان سعید کے کانسرٹ کو روکنے کیلئے ایک خاتون کا اسٹیج پر چڑھ کر مائیک چھیننے کی کوشش توجہ کا مرکز بن گئی۔ فرحان سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا مشہور گیت سجنی گاتے سنائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحان سعید گانا گا ہی رہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون اسٹیج پر چڑھتی نظر آئیں جنہوں نے فرحان سعید سے مائیک چھیننا چاہا لیکن فرحان پیچھے ہٹ گئے اور کانسرٹ جاری رکھا تاہم کچھ دیر بعد فرحان سعید نے گانا بیچ میں چھوڑ کر مائیک پر اعلان کردیا کہ معذرت کانسرٹ یہیں ختم کرنا پڑے گا کیونکہ مجھے نہیں پتا یہاں کیا چل رہا ہے اور یہ کہہ کر فرحان اسٹیج سے چلے گئے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں لیکن اس واقعے کہ بارے میں کوئی واضح بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی