انسانی حقوق کے معروف کارکن جسونت سنگھ خالرا کی زندگی پر مبنی دلجیت دوسانجھ کی آنے والی فلم پنجاب 95 کو بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے سنسر شپ کے متعدد مطالبات کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، سنسر بورڈ نے ابتدا میں فلم سے 85 مناظر حذف کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ریویژن کمیٹی کے جائزے کے بعد یہ تعداد 120 کٹس تک پہنچ گئی۔ ان مطالبات میں سب سے متنازعہ مطالبہ مرکزی کردار جسونت سنگھ خالرا کا نام تبدیل کرنا ہے، جسے بورڈ نے ستلج رکھنے کا مشورہ دیا ہے، جو پنجاب کے دریائوں میں سے ایک ہے۔پروڈیوسرز نے سنسر بورڈ کے ان مطالبات کو غیر ضروری اور فلم کی اصل کہانی کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم حقیقی واقعات اور گواہیوں پر مبنی ہے اور اسے تبدیل کرنا اس کی سچائی کو متاثر کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی