i شوبز

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی کے نام کیا رکھا؟ پوسٹ وائرلتازترین

November 02, 2024

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ رواں برس 9 ستمبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے نام کا اب اعلان کر دیا گیا ہے۔دیوالی کے موقع پر دیپیکا اور رنویر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ اور ساتھ ہی بتایا کہ یہ ہماری دعاوں کا جواب ہے اور اس لیے اس کا نام دعا رکھا ہے ہم شکرگزار ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں ان کی بیٹی نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے جس کے ننھے پاں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ابھی انہوں نے بیٹی کا چہرہ میڈیا پر نہیں دکھایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی