i شوبز

ضبط نفس کیلئے سوچوں کو قابو کرنا سیکھیں' نعمان اعجازتازترین

September 26, 2024

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو قیمتی مشورے سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ ضبط نفس کیلئے اپنی سوچوں کو قابو کرنا سیکھیں ۔ ور اسٹائل اداکار نعمان اعجاز اپنی منفرد اور معنی خیز پوسٹنگ کے سبب خوب جانے جاتے ہیں۔ اداکار نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر کے ساتھ نیا پیغام شیئر کیا ہے۔انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں نعمان اعجاز نے لکھا ہے کہ ضبطِ نفس کا آغاز آپ کے خیالات پر قابو پانے سے ہوتا ہے، اگر آپ اپنی سوچ پر قابو نہیں رکھ رسکتے تو آپ اپنے اعمال پر بھی قابو نہیں رکھ سکتے، سوچوں پر قابو کرنا سیکھیں۔نعمان اعجاز کو اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی