i شوبز

دانش تیمور نے چار شادیوں کے بیان پر معذرت کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دیتازترین

March 27, 2025

معروف اداکار و ماڈل دانش تیمور نے کچھ روز قبل چار شادیوں کی اجازت سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت اور معذرت پر مبنی ویڈیو جاری کی تھی جسے اب انہوں نے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ اپنے متنازعہ بیان پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے غیرمعمولی تنقید کے بعد اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگی تھی۔دانش تیمور کی جانب سے اپلوڈ کی گئی وضاحت اور معذرت پر مبنی اس ویڈیو کو اب خاموشی سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی