i شوبز

دانش تیمور نے اچھا ہمسفر تلاش کرنیکا آسان نسخہ بتا دیاتازترین

March 11, 2025

اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان دانش تیمور نے بہترین ہمسفر تلاش کرنے کا آسان اور دیرپا نسخہ بتا دیا۔ حال ہی میں اداکار نے ہر جانب سے اٹھنے والے شادیوں کے اس شور میں تمام نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو خاص نصیحت کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دانش تیمور کا کہنا تھا کہ،میرے پاس ان لڑکوں کے لیے ایک مشورہ ہے جو اپنے لیے اچھی لڑکی تلاش کرنا چاہتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ، جو بھی نوجوان لڑکے یا لڑکیاں میری بات سن رہے ہیں میں انہیں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جو بھی اچھی لڑکی کا خواہشمند ہے تو اسے چاہئے کہ سب سے پہلے خود اپنے آپ کو اچھا بنائے۔دانش تیمور کے مطابق، اگر آپ خود اچھے بن جائیں تو ایسا ممکن نہیں کہ آپ کو اچھا ہمسفر نہ ملے، کیونکہ اللہ سب کچھ جانتا ہے۔دانش کی اس نصیحت کو سوشل میڈیا صارفین بے حد سراہتے نظر آرہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں خوب انکی تعریفیں کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی