i شوبز

چھوڑے پروجیکٹس کی تفصیل بتائوں تو لوگ مجھے جوتے ماریں' ایشا دیولتازترین

January 31, 2025

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ایسے پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی تھی۔ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے 'اومکارا' میں بپاشا باسو کے کردار اور روہت شیٹھی کی کامیاب فلم 'گول مال' کو بھی انکار کیا تھا، جو ان کے کیریئر میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتے تھے۔ایشا نے کہا کہ میں نے کئی اچھے پروجیکٹس کو ٹھکرایا، اور اگر میں انہیں کرتی تو میرا کیریئر مختلف ہوتا۔ایشا نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انکار کرنے والی فلموں کی فہرست بہت طویل ہے، اور اگر وہ ان پروجیکٹس میں کام کرتیں تو ان کی فلمی کامیابیاں مختلف ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فہرست بتائوں تو لوگ مجھے جوتے ماریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی