ورسٹائل سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کو وائرل کرنے والوں سے مایوس ہیں۔ ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بشری انصاری نے کہا کہ مجھے پاکستان کے وائرل کلچر اور ہمارے لوگوں کی ذہنیت پر افسوس ہے کہ یہ کس طرح کی چیزوں کو وائرل کررہے ہیں، یہ وائرل ٹرینڈ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔بشری انصاری نے کہا کہ چاہت فتح علی خان اور ان جیسے کئی دوسرے لوگ جس چیز کے لیے مشہور ہو رہے ہیں اس پر کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ کس طرح موسیقی کی کھلے عام بے عزتی ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے مقبول گانوں اور موسیقی کا اس طرح استحصال مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی