i شوبز

چار شادیوں کے دانش تیمور کے بیان پر عائزہ خان کا ردِعمل سامنے آ گیاتازترین

March 21, 2025

اداکار و میزبان دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق بیان کے بعد ان کی اہلیہ عائزہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔دانش تیمور کی حال ہی میں اس بیان پر وضاحت اور معافی پر مبنی ویڈیو پیغام کے کمنٹ باکس میں اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔عائزہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دانش تیمور کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ اللہ ہم دونوں کو ہمیشہ ایک ساتھ رکھے، میں تم سے محبت کرتی ہوں۔عائزہ خان نے دانش تیمور اور اپنے بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے دانش تیمور سے محبت کا اظہار کیا ۔اداکارہ نے اپنی فیملی فوٹو شیئر کرتے ہوئے اس پر بڑے اچھے لگتے ہیں گانے کا استعمال کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی