اداکار نعمان حبیب نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشری انصاری ایک لیجنڈ ہیں، ان کی عزت ہونی چاہیے۔نعمان حبیب نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈکی بھائی کی عزت کرتا ہوں، وہ اس ملک میں اپنی محنت سے مقام حاصل کر چکے ہیں، لیکن یہ کہنا کہ وہ بشری انصاری کو جانتے ہی نہیں، میرے لیے حیران کن ہے، وہ بالغ اور سمجھ دار ہیں، انہوں نے ضرور بچپن میں بشری جی کو ٹی وی پر دیکھا ہو گا۔نعمان نے بتایا کہ بشری انصاری نے میری زندگی میں بھی مثبت کردار ادا کیا ہے، وہ ایک نایاب شخصیت ہیں، انہوں نے اس وقت میری مدد کی جب میں گھر پر فارغ بیٹھا تھا، وہ دل کی بہت بڑی ہیں اور فن کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اختلافِ رائے اپنی جگہ مگر شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، ڈکی بھائی کو اپنے الفاظ کا چنائو بہتر رکھنا چاہیے تھا، اختلاف ہو سکتا ہے مگر کسی کی عزت کو مجروح نہیں کرنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی