معروف سینئر اداکارہ بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر کام کرنے والوں کو عقل شعور کے ساتھ کام کرنے کی نصیحت کی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران سینئر اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ عجیب وغریب کام کررہے ہیں، ان کو میرا مشورہ ہے کہ جو بھی کریں ذراعقل شعور کے ساتھ کریں، ہم تو خیر کسی اور دنیا کے لوگ ہیں، اور بعض ویڈیوز میں دیکھتے ہیں کہ یہ کون سی مخلوقیں ہیں اور وہ کروڑوں اربوں بنا رہے ہیں اور پتا ہی نہیں وہ کیا کر رہے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کا نام نہیں لیتی، میں ایک دن ڈھونڈ رہی تھی کہ وہ کوئی یو ٹیوبر ہیں یا ٹک ٹاکر ہیں؟ ان کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں کہ یہ کون لوگ ہیں، میں ان کو کہاں دیکھوں، اور ان کو کون لوگ دیکھتے ہیں، مجھے نہیں پتا؟بشری انصاری نے کہا کہ میں بہت سارے یوٹیوبرز کا کونٹینٹ دیکھتی ہوں، میں حیران ہوتی ہوں، میں ان پر نہیں بلکہ ان پر حیران ہوتی ہوں جو ان کو دیکھ رہے ہیں، ان پر حیرت ہوتی ہے، میں ان کی عقل پر حیران ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی