ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے زندگی کو خوش حال اور پرسکون بنانے کے لیے اپنی ذاتی زندگی سے اخذ کردہ تجربہ مداحوں سے شیئر کردیا۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ کو وہ چیزیں ضرور دیکھنی چاہئیں جو آپ کے پاس ہیں، نہ کہ ان چیزوں پر افسوس کرنا چاہیے جو آپ کے پاس نہیں ہیں، اگر کوئی آپ کے ساتھ بدتمیزی کرے تو صبر کریں اور وقت کا انتظار کریں، اگر کوئی شخص آپ سے ناراض ہو جائے تو خود اس کے پاس جا کر معافی مانگیں اور رشتہ بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک خوش حال زندگی گزارنے کے لیے دوسروں کے جذبات اور احساسات کا احترام کرنا بیحد ضروری ہے۔بشری انصاری کی یہ نصیحت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح ان کے مثبت رویے اور زندگی سے بھرپور سوچ کو بے حد سراہ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی