برطانوی گلوکار ارجنٹائن کے دارلحکومت بیونس آئرس میں ہوٹل کے تیسرے فلور سے گر کر ہلاک ہوگئے ان کی عمر 31 سال تھی۔ بیونس آئرس پولیس نے بتایا کہ لیام پین ہوٹل کی تیسری منزل سے گرے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لیام پین اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس آئے تھے۔گلوکار کے انتقال کی خبر سن کر مداح بڑی تعداد میں ہوٹل کے گرد جمع ہو گئے، اور لیام پین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔لیام پین نے 2010 میں دی ایکس فیکٹر پر قائم ہونے والے بوائے بینڈ کے حصے کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی ، جو دنیا کے سب سے بڑے پاپ گروپوں میں سے ایک بن گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی