i شوبز

بہروز سبزواری نے بڑھتی طلاقوں کا ذمہ دار والدین اور لڑکیوں کے مزاج کو قرار دیدیاتازترین

February 26, 2025

معروف سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذمہ دار والدین اور لڑکیوں کے مزاج کو قرار دیدیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار نے کہا کہ سفینہ میری خوش قسمتی کا راز ہیں، ان سے شادی کے بعد بہت کامیابی حاصل کی۔سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ والدین کی محبت کا کوئی ثانی نہیں، اولاد کی محبت بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، تاہم میاں بیوی کے قرب کی کوئی مثال نہیں۔بہروز سبزواری نے کہا کہ جو ساتھ میاں اور بیوی ایک دوسرے کا دیتے ہیں ویسا ساتھ کوئی اور نہیں دے دسکتا۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کل لڑکیوں میں برداشت ختم ہو گئی ہے جبکہ والدین بیٹی کو کہتے ہیں کہ ہم نے اتنی مہنگی شادی کی ہے تم آگے کی فکر مت کرنا، ڈر کر مت رہنا۔بہروز سبزواری کے مطابق لڑکیوں کی حاکمانہ سوچ شوہر سے برداشت نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ ذہنی ہم آہنگی نہیں ہو پاتی جس کا انجام طلاق ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی