i شوبز

بہروز سبزواری نے بشری انصاری کو پسندیدہ ساتھی اداکارہ قرار دیدیاتازترین

December 11, 2024

سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بشری انصاری کو پسندیدہ ساتھی اداکارہ قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشری انصاری میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ فیملی کی طرح کا تعلق ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ بہن بھائی کے رشتے ہوتے ہیں لیکن دوست آپ کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا تھا کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے بشری انصاری اور جاوید شیخ کی شادی کی کافی کوششیں کی تھیں۔دورانِ شو بشری انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جاوید شیخ اپنی رنگینیوں میں چل رہے تھے اسی لیے انہوں نے کبھی میرا دکھ بانٹنے کی کوشش نہیں کی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی