i شوبز

بہو صدف کنول پورے خاندان کی آنکھ کا تارا ہے، بہروز سبزواریتازترین

February 25, 2025

سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ ان کی بہو صدف کنول پورے خاندان کی آنکھ کا تارا ہے۔حال ہی میں بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صفینہ بہروز سبزواری نے سما کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کامیاب شادی شدہ زندگی اور بیٹے بہو کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔بہروز سبزواری نے اہلیہ کو اپنی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اہلیہ شوبز کو نہ سمجھتیں تو شاید ہم علیحدہ ہو چکے ہوتے۔سفینہ بہروز نے بتایا کہ شادی کے سال گزرنے کے ساتھ ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہوتا چلا گیا۔ ایک سوال پر بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ صدف کنول اتنی اچھی لڑکی ہے کہ اس نے پورے خاندان کو سمیٹ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہو پورے خاندان کی آنکھ کا تارا ہے، جس نے چھوٹے بچے سے خاندان کے بزرگوں تک ہر ایک کا دل جیت لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی