پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول معروف گلوکار عاطف اسلم کا بنگلہ دیش میں ہونے والا کانسرٹ سولڈ آئوٹ ہونے کے باوجود خطرے میں پڑ گیا۔بنگلہ دیش کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار کے کانسرٹ کے لیے منتظمین کی جانب سے تاحال وینیو کی منظوری نہیں ملی اور ڈیٹا لیک کے ایک بڑے واقعے میں 5 ہزار سے زائد ٹکٹ ہولڈرز کی ذاتی معلومات افشا ہو گئی ہیں۔ڈھاکہ میں 29 نومبر کو شیڈول میجیکل نائٹ 2.0 نامی کانسرٹ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں لیکن مذکورہ بالا دو وجوہات کے باعث اس شو کا انعقاد مشکوک ہو گیا ہے تاہم ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اسٹیڈیم کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضروری کارروائیاں جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی