بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کا بہن نپور سینن سے موازنے پر ردعمل سامنے آگیا۔ کریتی کی چھوٹی بہن نپور سینن نے حال ہی میں پاپ کون؟ اور ٹائیگر ناگیشور راو جیسے پروجیکٹس کے ساتھ ایک اداکارہ کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا ہے۔ چونکہ دونوں بہنیں ایک ہی انڈسٹری میں ہیں، اس لیے ان کے درمیان موازنہ اکثر ہوتا ہے جو اب کریتی کو شاید پریشان کرتا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کریتی سینن کا کہنا تھا کہ ،کچھ بھی ایسا نہیں ہوا جس سے ہمارے جذبات ایک دوسرے کے لیے بدل جائیں۔ جب میں انڈسٹری میں آئی تو میری بہن نپور بہت چھوٹی تھی اور اس وقت وہ ممبئی میں نہیں تھی، تب میں نے دیکھا کہ کچھ رشتہ دار ہمیں مختلف طریقے سے دیکھتے تھے جس سے مجھے غصہ آیا۔اداکارہ کے مطابق جب بھی ہم رشتے داروں کے گھر جاتے تھے تو وہ ہمیں مختلف طریقے سے سلوک کرتے تھے۔ وہ ہمارے جنم دنوں پر ہمیں مختلف طریقے سے مبارکباد دیتے تھے۔ یہ ایک ایسی چیز تھی جو مجھے غیر منصفانہ لگی۔اپنی گفتگو میں کریتی نے یہ واضح کیا کہ رشتہ داروں کے مختلف رویوں نے انہیں پریشان کیا، لیکن ان دونوں کے تعلقات میں کوئی تنائو نہیں آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی