معروف اداکار بلال عباس کی بالی وڈ کے مشہور گلوکار وشال مشرا کے کنسرٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بلال عباس ان دنوں لندن میں اپنی فیملی کے ہمراہ یادگار دن گزار رہے ہیں اور ان کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔حال ہی میں بلال عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لندن میں گزارے چند مزید لمحات کی جھلکیاں شیئر کیں۔بلال عباس کی جانب سے شیئر کی گئیں پوسٹ میں تصاویر اور ویڈیوز دونوں شامل ہیں لیکن اس میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ان کی وشال مشرا کے کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز ثابت ہوئیں۔بلال عباس کی جانب سے شیئر کی گئی وشال مشرا کے کنسرٹ ویڈیوز میں وہ کچھ کچھ ہوتا ہے کے ٹائٹل ٹریک فلم اینیمل کا گیت 'پہلے بھی میں' اور علی عظمت کے گیت سیونی کا ریمیک گاتے سنائی دیے۔اگرچہ بلال عباس نے اپنی پوسٹ میں صرف ایسی ویڈیوز شامل کی تھیں جن میں وہ خود نہیں بلکہ وشال مشرا اسٹیج پر پرفارم کرتے نظر آرہے تھے لیکن سوشل میڈیا پر اب ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہو چکی ہیں جن میں بلال عباس کنسرٹ سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بلال عباس کا بالی وڈ گلوکار کے کنسرٹ میں شریک ہونا بے انتہا پسند کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی