i شوبز

بیوی کو سپورٹ کرنے پر رن مرید کہا جاتا رہا ہے، مانیتازترین

April 29, 2025

اداکار و ٹی وی میزبان سلمان ثاقب المعروف مانی نے کہا ہے کہ بیوی کو سپورٹ کرنے اور ان کی حمایت میں کھڑے ہونے پر ان پر تنقید کی جاتی ہے اور انہیں رن مرید کے طعنے بھی دیے جاتے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے ایک بار پھر بتایا کہ ان کی اہلیہ حرا ان کی مداح تھیں، جن سے تعلق معاشقے میں تبدیل ہوا، جس کے بعد دونوں نے شادی کی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ حرا سے تعلقات سے قبل ان کا شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن حرا سے تعلقات استوار ہونے کے بعد دوسروں نے بھی انہیں مشورے دیے کہ جلد شادی کرلو، جس کے بعد دونوں نے 2008 میں شادی کرلی۔ایک سوال کے جواب میں مانی نے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ وہ اپنی بیوی کو سپورٹ کرتے رہے ہیں اور انہوں نے انہیں کیریئر بنانے میں بھی کافی مدد دی۔مانی نے کہا کہ بیوی کو زیادہ سپورٹ کرنے پر کچھ لوگ تو انہیں رن مرید کے طعنے بھی دیتے رہے ہیں لیکن انہیں ایسی باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی