i شوبز

بیماری کے باعث روز مرہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہوں' اشنا شاہتازترین

October 15, 2024

اداکارہ اشنا شاہ نے ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔حال ہی میں اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کر کے اپنی اس بیماری کے بارے میں بتایا جس کے سبب انکو روز مرہ زندگی میں کافی دشواری کا سامنا ہے۔اشنا شاہ نے لکھا کہ میں کچھ وقت نکال کر پراسوپیگنوسیا یعنی فیس بلائنڈنس کے بارے میں خاص باتیں بتانا چاہتی ہوں، یہ انسان کی اس حس کو ختم کرنے کی وجہ بنتی ہے جس کی مدد سے وہ لوگوں کے چہرے پہچان پاتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ کچھ سالوں کے اندر میری حالت مزید سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے اور میں لوگوں کے چہرے دیکھ کر انکی شناخت نہیں کرپاتی حتی کہ اپنے بہت قریبی لوگوں کے چہرے پہچاننے میں بھی مشکل کا سامنا ہونے لگا ہے۔اشنا شاہ نے بتایا کہ جو کبھی ایک مذاق لگتا تھا اب ایک پیچیدہ مسئلہ بن چکا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس بیماری کا میں اکیلے شکار نہیں ہوں۔اشنا شاہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایڈرس بھی بھول جاتی ہیں اور اگر انہیں گھر سے کچھ دور چھوڑ دیا جائے تو وہ واپس نہیں آپائیں گی اور یہی بیماری انکی والدہ کو بھی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی