i شوبز

بیٹی نے میرا ساتھ دینے کے بجائے ریما کی حمایت کی' ناصر ادیبتازترین

March 14, 2025

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف لکھاری ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ میرے ریما خان سے متعلق دیے گئے بیان پر بیٹی ( اداکارہ زویا ناصر) نے میرا ساتھ دینے کے بجائے اداکارہ ریما خان کی حمایت کی تھی۔ ایک پروگرام میں رائٹر ناصر ادیب نے کہا کہ بیٹیوں کے رشتے ڈھونڈنے نکلیں تو لڑکے میں صرف دو باتیں دیکھیں، پہلی یہ کہ لڑکا خواتین کی عزت کرتا ہوں اور عورت ذات کا دل میں احساس رکھتا ہو۔ ریما خان سے متعلق بیان پر ناصر ادیب نے کہا کہ باپ بھی انسان ہوتا ہے، باپ فرشتہ نہیں ہوتے، باپ بھی غلطی کر سکتا ہے، پوڈکاسٹ میں جو میں نے باتیں کیں، اس پر زویا نے میرا ساتھ دینے کے بجائے ریما خان کا ساتھ دیا تھا، مجھے اس بات کی خوشی ہوئی تھی کہ زویا نے میرا ساتھ دینے کے بجائے حق کا ساتھ دیا۔ناصر ادیب نے کہا کہ میں نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ مجھے اداکارہ کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کہنی چاہیے تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی