بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ نے حال ہی میں اپنے ہاں ننھی پری کو خوش آمدید کہا ہے۔اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا تھا کہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی ننھی پری کے لیے کسی نینی کے انتخاب کے بجائے خود اس کی دیکھ بھال کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا نیا گھر خریدا ہے۔دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے باندرہ میں 17 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے میں یہ اپارٹمنٹ خریدا ہے۔دیپیکا پڈوکون کے نئے اپارٹمنٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ گھر ان کی ساس اداکار رنویر سنگھ کی والدہ انجو کے گھر کے برابر ہی میں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی