بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کے بیٹے ردھان روشن کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، جہاں مداح اس کی اپنے والد سے غیر معمولی مشابہت پر حیران ہیں۔ ریتیک روشن اور ان کے بیٹے ردھان کو دی روشنز نامی نئی دستاویزی سیریز کی کامیابی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔جیسے ہی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں، مداحوں نے ردھان کے چہرے کی مشابہت پر تبصرے شروع کر دیے۔یہ تصاویر دیکھ کر ایک مداح نے لکھا، ریتیک کا چہرہ، مگر سوزین کی آنکھیں!، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، نئے دور کا ہیرو - ردھان روشن۔کسی نے لکھا، آنے والا سپر اسٹار! جبکہ ایک مداح نے کہا، ہینڈسم پاپا کا ہینڈسم بیٹا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی