بھارت کا مقبول ریئلٹی شو بگ باس کے 18ویں سیزن میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے اداکار سلمان خان کی ایک مہینے کی فیس نے پورے بھارت میں تہلکہ مچادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کی جانب سے یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ سلمان خان سیزن 18 کی میزبانی کے لیے ہر مہینے 60 کروڑ روپے چارج کر رہے ہیں جبکہ اگر یہ سیزن 15 ہفتے تک چلتا ہے، تو سلمان خان کو تقریبا 250 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کا یہ معاوضہ فلم باہوبلی 2، جوان، لیو، استری 2 اور اینیمل کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔بگ باس 18 کے نئے سیزن کے پرومو میں سپر اسٹار سلمان خان کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس بار شو میں سلمان خان کا ماضی اور مستقبل کے اے آئی سے بنے ہوئے کرداروں کے ساتھ سامنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی