i شوبز

بچے نہ ہونے پر معاشرہ آپ کو نامکمل محسوس کرواتا ہے، شبانہ اعظمیتازترین

September 19, 2024

معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے ذاتی تجربات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو معاشرہ نامکمل محسوس کرواتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معاشرہ خواتین کی خود اعتمادی اور ان کی پہچان کو ان کے تعلقات یعنی بیوی، ماں یا بیٹی ہونے کے تناظر میں دیکھتا ہے، جبکہ مردوں کی کامیابی ان کے کیریئر اور کام سے ناپی جاتی ہے۔شبانہ اعظمی نے کہا کہ بہت مشکل ہوتا ہے اس حقیقت کو قبول کرنا کہ آپ بچے پیدا نہیں کر سکتیں۔ معاشرہ آپ کو نامکمل محسوس کرواتا ہے اور آپ کو خود کو اس احساس سے نکالنے کیلیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے لیکن آپ کی حقیقی پہچان آپ کے کام سے ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین عموما اپنی خود اعتمادی کو اپنے تعلقات سے ناپتی ہیں کہ وہ ایک اچھی بیوی، ماں یا بیٹی کیسی ہیں لیکن مردوں کیلیے کامیابی کا معیار ان کا کیریئر اور کام ہوتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ معیار تمام جنسوں کیلئے ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی