اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور بولنے کے منفرد انداز کی وجہ سے ہندوئوں کے مذہبی کمبھ میلے میں آنے والی بھارتی لڑکی مونا لیزا نے فلم سائن کرلی۔ہندووں کے سب سے بڑے اجتماع کمبھ میلے سے حال ہی میں ایک خاتون کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اور یہ مونا لیزا کے نام سے مشہور ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں اس لڑکی کو کمبھ میلے میں گھاٹ پر مالا بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب 16 سالہ سالہ مونا لیزا بھوسلے نے ایک فلم سائن کر لی ہے۔بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا مونا لیزا بھوسلے کے گائوں میں ان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے لڑکی اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور فلم کے حوالے سے تمام معاملات پر گفتگو کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا نام دی ڈائری آف مانی پور ہے اور اس کی شوٹنگ فروری میں ہو گی۔ اس موقع پر مونا لیزا بھوسلے نے بھارتی ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کے لیے بہت محنت کروں گی، محنت کروں گی تو آگے بڑھوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی