مشہور بھارتی کرائم سیریز سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔کئی سالوں سے جاری سی آئی ڈی سیریز کو عالمی سطح پر پزیرائی کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسے نیٹ بلکس پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کی ویڈیو اسٹریمنگ پیلٹ فارم نیٹ فلکس پر سیزن 2 کی 18 اقساط 21 فروری سے دستیاب ہیں۔نیٹ فلکس نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر بھی دیکھا جا سکے گا جس کی نئی قسط ہر ہفتے اور اتوار رات 10 بجے نشر کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی