یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ متنازع بیان کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے، وہ اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلیے ممبئی میں سائبر سیل آفس پہنچے، ان کے ہمراہ آشیش چنچلانی و دیگر بھی موجود تھے۔ریاست مہاراشٹر سائبر سیل کے ہیڈکوارٹر ممبئی میں مشہور یوٹیوبر پیش ہوئے۔ متنازع بیان کے بعد یہ ان کی پہلی جھلک تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آشیش چنچلانی اور رنویر الہ آبادیہ نے مہاراشٹر سائبر سیل حکام سے خود رابطہ کیا۔ دونوں نے افسران کو بتایا کہ وہ اپنے بیانات ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں۔ مہاراشٹر سائبر سیل نے انہیں آج اپنے بیانات دینے کے لیے طلب کیا تھا۔ واضح رہے کہ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ اس ماہ کے آغاز میں یوٹیوب شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں والدین سے متعلق متنازعہ بیانات دینے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آ گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی