i شوبز

بھارتی ڈیجیٹل کریئٹر کو ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیاتازترین

February 10, 2025

بھارتی ڈیجیٹل کریئٹر صوفی موتی والا کو اداکارہ ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔صوفی موتی والا نے ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ سبیاساچی اور منیش ملہوترا کے بغیر دنیا میں رہتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے دکھی دل کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ مجھے ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے کا دوپٹہ پسند نہیں آیا لیکن خیر انہیں شادی مبارک ہو۔صوفی موتی والا کا ماورا حسین کے جوڑے پر تنقید کرنا پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا۔ اداکارہ نادیہ افگن نے لکھا کہ واہ، اس طرح کا ظالم ہونے کے لیے خاص قسم کا ہنر درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ شادی کا دن محبت، خوشی، اور ملن کا جشن منانے کے لیے ہوتا ہے اس طرح کے اظہارِ رائے کے لیے نہیں۔نادیہ افگن نے یہ بھی لکھا کہ اگر بطور فیشن نقاد آپ اپنا کیریئر نہیں بنا سکتے تو آپ انسان بننے کی کوشش تو کر ہی سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی