i شوبز

بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے والد، میوزک ڈائریکٹر ویپن ریشمیا چل بسےتازترین

September 19, 2024

بالی ووڈ انڈسٹری کے گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کے والد میوزک ڈائریکٹر ویپن ریشمیا 87 سال کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویپن ریشمیا کو سانس لینے میں دشواری اور صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔87 سالہ ویپن ریشمیا بالی ووڈ انڈسٹری کے تجربہ کار میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار ہمیش ریشمیا کے والد تھے۔دوسری جانب بالی ووڈ گلوکار کمار سانو نے سوشل میڈیا پر ویپن ریشمیا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے آنجہانی ویپن ریشمیا کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی