i شوبز

بھارتی فیشن نقاد نے ماورا حسین کے عروسی جوڑے پر اپنی غلطی تسلیم کرلیتازترین

February 11, 2025

بھارتی فیشن ناقد اور کانٹینٹ کریئٹر صوفی موتی والا نے اپنی کم علمی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ماورا حسین کے عروسی جوڑے کی ثقافتی اہمیت معلوم ہوگئی۔صوفی موتی والا کا شمار بھارت کے فیشن ناقدین اور کانٹینٹ کریئٹرز میں ہوتا ہے، انہوں نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے سستا اور خراب کہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے دکھی دل کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ مجھے ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے کا دوپٹا پسند نہیں آیا، خیر انہیں شادی مبارک ہو۔انسٹاگرام پر صوفی موتی والا کی پوسٹ کے بعد نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فالوورز نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔دوسری جانب اپنی غیر منطقی تنقید پر شدید ردعمل کے بعد صوفی موتی والا نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے شادی کی مزید تقریبات پر ماورا حسین کے جوڑوں کی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ماورا حسین کے نکاح کا جوڑا پسند نہیں آیا، تاہم اب مجھے اس جوڑے کی ثقافتی اہمیت معلوم ہوچکی۔انہوں نے وضاحتی انداز میں کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ یہ جوڑا ثقافتی طور پر اچھا نہیں ہے بلکہ میں نے یہ کہا تھا کہ مجھے ذاتی طور پسند نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی