i شوبز

بھارتی ہدایتکار راجا مولی نے فلموں سے 4200 کروڑ کما کر سب کو حیران کردیاتازترین

February 25, 2025

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی کی جو بھارت کے کامیاب ترین ڈائریکٹر ہیں اور جن کی فلموں اب تک 4 ہزار 200 کروڑ کما چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساوتھ انڈسٹری کے اس ڈائریکٹر کی 12 فلموں نے یہ ریکارڈ قائم کیا، ایس ایس راجا مولی کی کامیاب ترین فلموں میں باہو بلی سیریز اور ٹرپل آر بھی شامل ہیں۔ان کے بعد بھارت کے کامیاب ترین ہدایتکاروں کی فہرت میں سنجے لیلا بھنسالی، راج کمار ہیرانی، کرن جوہر اور روہیت شیٹی آتے ہیں۔کمائی کے لحاظ سے اس فہرست میں دوسرے نمبر روہت شیٹی آتے ہیں، جن کی فلموں نے 3 ہزار 200 کروڑ کا بزنس کیا۔جبکہ دنیا بھر میں مشہور ہونے والی فلم پشپا کے ڈائریکٹر سوکومار تیسرے نمبر پر آتے ہیں، جن کی فلموں نے مجموعی طور پر 2 ہزار 650 کروڑ سے زائد کمائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی