i شوبز

بھارتی اداکار کی جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتاری اور رہائیتازترین

September 26, 2024

ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ایسوسی ایشن آف ملیالم مووی آرٹسٹس (AMMA) کے سابق جنرل سیکرٹری ایڈویلا بابو کو زیادتی کے الزام میں بدھ کے روز کیرالہ پولیس نے گرفتار کیا۔ تاہم انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے پہلے ہی ایرناکولم کی ایک ضلعی عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔بابو کی گرفتاری ایک دن بعد ہوئی جب اداکار اور سیاستدان ایم موکیش کو بھی اسی طرح کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا، انہیں بھی پہلے سے حاصل کی گئی ضمانت کے باعث رہا کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی