پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی پاکستانی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی بھارت میں نمائش کے خلاف انتہا پسندوں کے دھمکیوں پر بھارتی اداکار عمران زاہد فلم کی حمایت میں سامنے آگئے۔دہلی کے تھیٹر اور فلم اداکار عمران زاہد جو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، وہ ان دھمکیوں پر حیران ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم کے ہندوستانی ڈسٹریبیوٹرز نے واضح کر دیا ہے کہ یہ فلم صرف پنجاب میں ریلیز ہو رہی ہے، تو پھر یہ دھمکیاں دینے کا کیا مقصد ہے؟عمران زاہد کا ماننا ہے کہ یہ سب دھمکیاں اور دبا ئوکی حکمت عملی ہمیں امن سے دور کر رہی ہیں، آرٹ اور ثقافت کو ہمیشہ سیاست سے اوپر ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مولاجٹ جیسی شاندار فلم سے محروم رہ کر دنیا کو ہم کیا پیغام دے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی