بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دایا بین کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیشا وکانی نے بگ باس 18 میں شمولیت کے عوض کروڑوں روپے کی آفر ٹھکرادی۔بھارتی میڈیا نیوز کی رپورٹ میں یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ دیشا وکانی کو بگ باس سیزن 18 کاحصہ بننے پر دو یا تین نہیں بلکہ 65 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کردی۔اگر چہ دیشا کی جانب سے اس پیشکش کو ٹھکرانے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں مگراس خبر کے بعد پورے بھارت میں تہلکہ مچ گیا کیونکہ بگ باس جیسے مشہور ریئلٹی شو میں شرکت کرنا اکثر اداکاروں کے کیریئر میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اداکارہ کا بگ باس کے 18 ویں سیزن کا حصہ نہ بننا ان کی ذاتی ترجیحات یا دیگر پروجیکٹس کی وجہ ہو سکتا ہے جبکہ اداکارہ نے زیر گردش ان خبروں پر تاحال کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی